ممبئی: بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور کے قریبی تعلقات کے چرچےکافی عرصے سے گرم ہیں اور مداحوں کو دونوں کی شادی کا بے صبری سے انتظار ہے۔حال ہی میں عالیہ بھٹ نے لکس گولڈ ایوارڈ تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران جہاں انہوں نے دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی پر خوشی کا اظہار کیا، وہیں اپنی شادی سے متعلق بھی مداحوں کو کچھ ‘ہنٹ’ دے ڈالی۔عالیہ بھٹ کا کہنا تھا، ’بالی وڈ میں شادیوں کا سیزن چل رہا ہے جو کہ کافی زبردست ہے، جو لوگ میری شادی دیکھنے کے خواہشمند ہیں انہیں تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ کلائمکس اچھا ہونا چاہیے اور اختتام خوشگوار ہونا چاہیے‘۔یاد رہے کہ رنبیر کپور نے رواں برس اگست میں ہندوستان ٹائمز کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ ‘وہ دونوں ڈیٹنگ کر رہے ہیں اور عالیہ سے ان کے تعلقات ابتدائی مراحل میں ہیں‘۔عالیہ اور رنبیر اس وقت فلم ’بھرماشترا‘ کی عکس بندی میں مصروف ہیں جس میں دونوں پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے، فلم کی کاسٹ میں امیتابھ بچن بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ ماضی میں رنبیر کپور کے تعلقات دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف سے بھی رہ چکے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments