کراچی: خوبرو ٹیلی ویژن اداکارہ ایمن خان اور اداکار منیب بٹ گذشتہ روز نکاح کے بندھن میں بن گئے۔ایمن خان اور منیب بٹ کی جوڑی اس وقت مداحوں کی پسندیدہ جوڑیوں میں سے ایک ہے۔دونوں کی منگنی گزشتہ برس ہوئی تھی، جس کے بعد پرستاروں کو دونوں کی شادی کا بے صبری سے انتظار تھا۔اور اب اس انتظار کو ختم کرتے ہوئے دونوں نے ایک دوسرے کو ’قبول ہے‘ کہہ دیا ہے۔ایمن اور منیب کے نکاح کی تصویر سب سے پہلے اداکارہ کی جڑواں بہن منال خان نے انسٹاگرام پر شیئر کی۔ایمن خان نکاح کے وقت کافی جذباتی دکھائی دیں اور اپنے والد اور بہن سے مل کر آبدیدہ بھی ہوئیں۔دوسری جانب منیب بٹ کا نکاح مسجد میں ہوا جہاں ان کے ساتھ قریبی دوست اور احباب موجود تھے۔ایمن خان نے اپنے نکاح کے لیے ڈیزائنر ارم خان کے روایتی عروسی لباس کا انتخاب کیا جب کہ میک اپ اور اسٹائلنگ سارہ سیلون اینڈ اسپا سے کروائی۔ان کی بہن منال خان نے بھی ارم خان کا ہی ڈیزائن کردہ خوبصورت لباس زیب تن کیا اور اپنی بہن ایمن کے ساتھ خود بھی سارہ سلون اینڈ اسپا سے تیار ہوئیں۔دوسری جانب نکاح کے لیے منیب بٹ نے دیپک اینڈ فہد کے ڈیزائن کردہ شیروانی کوٹ اور کرتے پاجامے کو ترجیح دی۔اس شادی کی تقریبات گذشتہ کافی دنوں سے جاری ہیں۔ نکاح سے قبل ایمن خان کی ڈھولکی اور برائیڈل شاور بھی بھرپور انداز سے منایا گیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments