صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ حضور نبی کریمۖ کی حقیقی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر اور اُن کے اسوہ حسنہ پر چل کر جموںو کشمیر کو ظلم اور جبر کے نظام سے نجات دلائی جا سکتی ہے ۔ حضور رحمت العالمینۖ کی پیروی ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی اور فلاح کی ضمانت ہے ۔ نبی رحمت تمام انسانی نسلوں کے لیے رول ماڈل ہیں اور اُن جیسا لیڈر اور رہنما نہ پہلے کبھی کبھی آیا اور نہ آئندہ آئے گا ۔ وہ ایک بہترین عسکری رہنما، مثالی حکمران ،اعلیٰ پائے کے سیاستدان ، مثالی سفارت کار ، عائلی زندگی میں بلند اُوصاف کے مالک اور ایک انسان کامل تھے ۔ مظفرآباد میں بارہ ربیع الاول کے حوالہ سے مرکزی سیرت کمیٹی کے زیر اہتمام سیرت النبیۖ کانفرنس سے اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ حضور نبی کریم کی ہستی کائنات کی سب سے بڑی متبرک اور مقدس ہستی ہے جن کی شان میں گستاخی مسلمانوں کے لیے نا قابل قبول ہے ۔ ہم نے تحفظ ناموس رسالت کی جنگی برسوں اقوام متحدہ میں لڑی اور اب وقت آ گیا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت کے لیے مہم کو تیز تر کیا جائے اور اپنے ملک میں ریاست کے سیاسی ،معاشی اور سماجی نظام کو حضور کے بنائے ہوئے اُصولوں اور قرآن کے حکامات کے مطابق ترتیب دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حضور کی پیروی انسان کو اعلیٰ ترین مقام تک پہنچاتی ہے اور آج مسلمان حضور کی لائے ہوئے دین کی پیروی نہ کر کے کمزور ، منتشر اور باہم دست گریباں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد و اتفاق اور بین المسالک ہم آہنگی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام خصوصاً پاکستان کے مسلمانوں کو چیلنجوں سے نمٹنے اور انتہا پسندی اور دہشت گردی کی علمبردار قوتوں سے مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہونا پڑے گا ۔ کیونکہ یہ قوتیں دنیا کے سامنے اسلام کی غلط تصویر پیش کر کے اس عظیم مذہب کو بد نام کر رہی ہیں۔ اسلام کو محبت ، اخوت اور بھائی چارے کا مذہب قرار دیتے ہوے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ دہشت گردی ، فرقہ پرستی اور انتہا پسندی کی دین اسلام میں کوئی گنجائش نہیں کیونکہ نبی رحمت محمد مصطفی ۖ انسانوں کو باہم متصادم کرنے کے لیے نہیں بلکہ انہیں جوڑنے اور محبت اور بھائی چارے کی لڑی میں پرونے کے لیے آج کے دن اس دنیا میں تشریف لائے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک مسلمان اور حضور کریم ۖ کے سچے پیروکار کی حیثیت سے یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنے معاشرے اور پورے عالم کی بہتری اور خوشحالی کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اسلام کے حوالے سے غلط بیانیہ کو فروغ دے کر دین اسلام کے حقیقی چہرے کو مسح کر کے پیش کر رہے ہیں ۔ ان حالات میں علماء اور تما م مسلمانوں کی یہ دینی اور معاشرتی ذمہ داری ہے کہ وہ گمراہ کن نظریات کو مسترد کر کے اسلام کے روشن اور تا بندہ چہرے کو دنیا کے سامنے پیش کریں اور مسلمانوں اور دیگر انسانوں کی درست سمت میں رہنمائی کریں ۔ حضور نبی کریم ۖ کی زندگی اور اسلامی تعلیمات کو امن اور انسانیت کے لیے رشد و ہدایت کا علیٰ نمونہ قرار دیتے ہوئے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود کان نے کہا کہ بد قسمتی سے ہم نے اپنے ہی دین کے اندر تعصبات کی دیواریں کھڑی کر دیںہیں اور اسلام کو دہشت اور خوف کی علامت بنا دیا ہے جو حضور نبی کریم ۖ کے دین سے محبت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی ہماری بد قسمتی ہے کہ ہم نے قرآن اور محسن انسانیت نبی کریم ۖ کی تعلیمات کو محدود کر دیا حالانکہ وہ پوری انسانیت کے نجات دہندہ اور رحمت العالمین تھے ۔ انہوں نے علماء کرام پر زور دیا کہ وہ اسلام اور امن کے درمیان ٹوٹا رشتہ دوبارہ بحال کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور حضور نبی کریم اور ان کے جلیل القدر ساتھیوں کی زندگی اور طرز فکر کا پرچار کر کے مسلمانوں کی دنیا اور آخرت میں کامیابی سے ہمکنار کریں ۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی اُمت مسلمہ پر کڑا اور سخت وقت آیا اور اہل ایمان مایوسیوں کے اندھیروں سے دو چار ہونے لگے تو دین اسلام کی ساکھ بچانے کے لیے اہل حق علماء ہی سامنے آئے ۔ اس وقت بھی ملت اسلامیہ کی نشا ة ثانیہ اور احیائے اسلام کے لیے علماء کرام کے اُسی کردار کی ضرورت ہے تاکہ دین اسلام کا غالب کر کے انسانیت کو درپیش مسائل اور مشکلات سے نجات دلائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ حضور کریم ۖ کسی خاص قوم ، قبیلے ، نسل یا علاقے کے پیروکاروں کے لیے نہیں بلکہ تمام انسانیت اور تمام عالمین کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے تھے اور آپ کا پیغام امن ، سلامتی ، عدل اور انصاف پر مبنی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بھارت کے ظلم ، جبر ، بربریت اور سفاکی کا نظام چل رہا ہے جس کے تحت وہاں کی انسانی آبادی کے جملہ حقوق کو فوجی طاقت کی بنیاد پر سلب کر دیا گیا ہے
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments