اسلام آباد: سینئر سول جج نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحویل میں دے دیا۔واضح رہے کہ پی ٹی وی کرپشن کیس کی سماعت کرنے والی اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ نے 25 اکتوبر کو شاہد مسعود کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی تھی جس کے بعد ٹی وی اینکر گرفتاری کے خوف سے عدالت سے فرار ہوگئے تھے، تاہم گذشتہ روز ایف آئی اے نے انہیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا۔سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود کو آج ایف آئی اے نے اسلام آباد میں سینئر سول جج عامر عزیز کی عدالت میں پیش کیا۔ایف آئی کی جانب سے ڈاکٹر شاہد مسعود کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، تاہم ملزم کے وکیل شاہ خاور نے طویل جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ’24گھنٹے کا ریمانڈ کافی ہے، اس سے زیادہ نہ دیا جائے’۔دوران سماعت جج نے ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے انکوائری کرلی ہے؟جس پر ایف آئی اے حکام نے جوبا دیا کہ ‘ملزم نے خود سرینڈر نہیں کیا تھا، لہذا کافی چیزیں باقی ہیں’۔سینئر سول جج نے استفسار کیا کہ ‘کیا یہ پہلا ریمانڈ ہے یا اس سے پہلے بھی لیا گیا ہے؟’ایف آئی اے حکام نے جواب دیا کہ ‘یہ پہلا ریمانڈ ہے، ملزم کو کل ضمانت خارج ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے’۔اس موقع پر پی ٹی وی کے وکیل نے عدالت کے روبرو کہا کہ ‘ہائیکورٹ نے ملزم کے حوالے سے کچھ ہدایات دی ہیں، ان کو بھی دیکھ لیں’۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments