صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ایوان صدر اسلام آباد میںایک گھنٹہ تفصیلی ملاقات۔اس موقع پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ہے کہا کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں پاکستانی عوام کے خون میں کشمیر دوڑ رہا ہے۔ہم کشمیری عوام کوکبھی تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور وہاں پر گورنر راج کا نفاذ کرکے کشمیری عوام پر بربریت میں مزیداضافہ کر دیاگیا ہے۔پی ٹی آئی ہمیشہ سے کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے اورجب تک مقبوضہ کشمیر میں مظالم بندنہیں ہوتے پاک ، بھارت بات چیت کے لئے ماحول ساز گار نہیں ہوگا ۔اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے کشمیری عوام کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔انھوں نے کہا کہ ڈیڑھ کروڑ کشمیری عوام کی نظریں مسئلہ کشمیر کے حل پر لگی ہوئی ہیں اور وہ اس سلسلے میں دنیا کی طرف دیکھ رہے ہیں۔اقوام متحدہ کے کمشن برائے انسانی حقوق کی رپورٹ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے اور ان مظالم پر انکوائری کرائی جائے۔ اسی طرح اب برطانوی پارلیمنٹ کی رپورٹ بھی سامنے آچکی ہے جبکہ کشمیر پر یورپی پارلیمنٹ کی رپورٹ جلدآنے والی ہے۔مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارت کی آٹھ لاکھ فوج سے بر سر پیکار ہیں۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے صدر پاکستان سے آزاد کشمیر کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک میں مظفر آباد میرپور موٹر وے اور اسی طرح شانٹر ٹنل کے ذریعے آزاد کشمیر کو گلگت بلتستان سے ملایا جائے تاکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان جو کہ ایک ہی اکائی ہیں کے آپس میں رابطے بحال ہو سکیں کیونکہ معاہدہ کراچی کے ذریعے گلگت بلتستان کو پاکستان کے حوالے کیا گیا تھا اور جب آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے درمیان رابطے شروع ہونگے تو پھرگلگت و بلتستان کے آئینی پیکچ کی بجائے آزاد کشمیر اور گلگت کوایک ہی پیکچ دیا جائے گا
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments