اسپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کے صاحبزادے ممبر قانون ساز اسمبلی اسد علیم شاہ کی تیسری تقریب ولیمہ گذشتہ روز راولپنڈی میں منعقد کی گئی۔ تقریب ولیمہ میں آزاد جموںو کشمیر ویلی4-سے مسلم لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد کے علاوہ وزیر حکومت آزاد جموںو کشمیر حافظ احمد رضا قادری،ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب،میئر راولپنڈی سردار نسیم خان،راجہ حنیف سابق ایم پی اے، مسلم لیگی راہنما ئوںراحت قدوسی ،شیخ ارسلان حفیظ ، آصف قریشی، شیخ ناصر، راجہ جبران ، مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر راولپنڈی سٹی کے سینئر نائب صدر سیّد مقبول حسین شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات حاجی افتخار خادم کے علاوہ مقامی یونین کونسلزکے چیئرمین وائس چیئرمین اور حلقہ ویلی 4-سے تعلق رکھنے والے مہاجرین جموں وکشمیر مقیم راولپنڈی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ معزز مہمانوں نے اسد علیم شاہ کو نئی زندگی کے آغاز پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہیں نیک خواہشات سے نوازا جبکہ اسپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے معزز مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سیّد جہانگیرشاہ ، سیّد ذوالفقار شاہ اور دیگر مسلم لیگی عہدیداران نے مہمانوں کاپر تپاک استقبال کیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments