بالی وڈ اداکار عامر خان نے میگا بجٹ فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کی ناکامی پر فلم بینوں سے معافی مانگ لی۔گزشتہ دنوں عامر خان اور امیتابھ بچن کی میگا بجٹ فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ ریلیز کی گئی جس نے باکس آفس پر ریلیز کے پہلے روز کمائی کا ریکارڈ بنایا تھا۔فلم نے پہلے روز 50 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا تھا لیکن اس کے بعد فلم کوئی بڑا چھکا مارنے میں ناکام رہی اور بمشکل ہی بھارت میں 100 کروڑ کلب میں شامل ہوئی۔’ٹھگز آف ہندوستان‘ میں امیتابھ بچن اور عامرخان کی جوڑی پہلی بار ایک ساتھ آئی تھی لیکن مداحوں کو یہ فلم متاثر کرنے میں ناکام رہی اور فلم نے بھارت میں تین زبانوں میں مجموعی طور پر 149 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا ہے۔عامر خان کی فلم جہاں اپنا بجٹ پورا کرنے میں ناکام رہی ہے وہیں فلم نے ڈسٹری بیوٹرز کو مالی طور پر نقصان ہوا ہے جس پر ڈسٹری بیوٹرز نے ازالے کا مطالبہ کیا۔بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ نے اب فلم کی ناکامی کی ذمہ داری لیتے ہوئے فلم بینوں سے معافی مانگ لی ہے۔عامر خان نے ممبئی میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے فلم کے حوالے سے سوال پر جواب دیا کہ میں سنیما گھروں میں فلم دیکھنے والے مداحوں سے معافی مانگتا ہوں کیوں کہ اس بار میں لوگوں کو تفریح نہ دے سکا۔انہوں نے فلم کی ناکامی کی ذمہ داری لیتے ہوئے کہا کہ ہم نے کوشش اچھی کی لیکن کہیں نہ کہیں ہم سے کچھ غلط ہوا جس سے فلم اکثریت کو پسند نہیں آئی۔یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ میں عامر خان، امیتابھ بچن، کترینہ کیف اور فاطمہ ثناء شیخ نے مرکزی کردار کیے ہیں جب کہ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض وجے کرشنا اچاریہ نے سر انجام دیے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments