اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کے 100 روز مکمل ہونے سے متعلق ‘100 روزہ پلان’ پر اہم اجلاس آج طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی رہنما، وفاقی وزراء، مشیر اور معاونین خصوصی شریک ہوں گے اور وزارتوں اور ڈویژنز کی جانب سے سو روزہ پلان پر رپورٹس پیش کی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم 29 نومبر کو 100 روزہ پلان سے متعلق قوم کو اعتماد میں لیں گے اس حوالے سے امور پر بھی آج کے اجلاس میں تفصیلی غور ہوگا اور اہداف کی تکمیل کے بارے میں تقریب کو حتمی شکل دی جائے گی۔اجلاس میں طرز حکمرانی، سادگی و کفایت شعاری مہم، کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کے امور پر بھی بریفنگ ہوگی جب کہ وزیراعظم وزراء و مشیروں کی ذاتی کارکردگی کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کریں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزارتوں کی کارکردگی پر بریفنگ ہوگی جن میں مواصلات، قانون و انصاف، موسمیاتی تبدیلی، ہاؤسنگ، ریلویز، نجکاری اور اطلاعات شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی فلاحی منصوبوں کے بارے میں بھی جامع حکمت عملی اور عملی اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments