بالی وڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور اداکار عامر خان نے مصروفیت کے باعث فلم ’سارے جہاں سے اچھا‘ میں کام کرنے سے معذرت کرلی، جس کے بعد یہ پروجیکٹ اب بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کریں گے۔عامر خان نے ایک تقریب میں انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ’یہ ایک بہترین پروجیکٹ ہے اور اسے نہ کرنے پر دکھ بھی ہو رہا ہے‘۔رپورٹ کے مطابق عامر خان اس وقت فلم ’مہابھارت‘ کے پروجیکٹ میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے فلم ’سارے جہاں سے اچھا‘ کرنے سے معذرت کرلی ہے۔عامر خان کا کہنا تھا کہ ’مجھے فلم کا اسکرپٹ بہت پسند آیا یہی وجہ ہے کہ میں نے اس فلم کے لیے شاہ رخ خان کو فون کیا اور کہا کہ وہ ایک دفعہ اسکرپٹ ضرور پڑھیں، انہیں فلم کی کہانی پسند بھی آئی اور مجھے بہت خوشی ہے کہ وہ اسے کرنے کے لیے راضی بھی ہوگئے‘۔’سارے جہاں سے اچھا‘ بائیوپک فلم ہے جو پہلے بھارتی خلاء باز راکیش شرما کی زندگی پر بنائی جا رہی ہے، جس کی کہانی راجابلی نے لکھی ہے۔فلم آئندہ برس فروری میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عامر خان اور امیتابھ بچن کی میگا بجٹ فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ ریلیز کی گئی تھی جس نے باکس آفس پر ریلیز کے پہلے روز کمائی کا ریکارڈ بنایا تھا لیکن اس کے بعد فلم کوئی بڑا چھکا مارنے میں ناکام رہی۔میگا بجٹ فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کی ناکامی پر عامر خان فلم بینوں سے معافی بھی مانگ چکے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments