مبینہ جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں قائم ہونے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی کو طلب نہیں کیا گیا بلکہ فی الحال صرف سوالنامہ جاری کیا گیا ہے۔ذرائع جے آئی ٹی کے مطابق بلاول کو سوال نامے کا جواب دینے کیلیے 2 روز کا وقت دیا گیا ہے اور بلاول بھٹو زرداری کی قانونی ٹیم 2 دن میں سوالنامے کا جواب دے گی۔ذرائع کے مطابق سابق صدرآصف زرداری، فریال تالپور (آج) بدھ کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔جے آئی ٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نبلاول بھٹو زرداری کو فی الحال بلانے کی ضرورت نہیں ہے جبکہ جے آئی ٹی آصف زرداری اور فریال تالپور کو سوالنامہ پہلے جاری کرچکی ہے۔ذرائع پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کو سوالنامہ ان کے سخت مؤقف کی وجہ سے جاری کیا گیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments