اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی اقلتیوں کو بہت اہمیت دیتا ہے اور آج سکھ برادری کا خواب حقیقت بننے جارہا ہے۔کرتار پور راہداری منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کے لیے لاہور جانے سے قبل اسلام آباد ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنےکا آج تاریخی دن ہے اور وزیراعظم کا یہ اقلیتوں کے حقوق کے لئے اہم قدم ہے۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ میڈیا ہمارے ہمراہ ہے، ڈپلومیٹک کمیونٹی ہمارے ساتھ ہے اور اس معاملے میں بہت دلچسپی پائی جاتی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ آج کا دن تاریخی ہے اور انشاء اللہ کرتار پور ایونٹ مفید ثابت ہوگا۔ڈاکٹر محمد فیصل نے لاہور روانگی سے قبل صحافیوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں اور ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ہم امن کی جانب بڑھ رہے ہیں جو پاکستان کے لیے بڑی کامیابی ہے اور سکھ برادری کا خواب آج پورا ہونے جارہا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments