بالی وڈ انڈسٹری میں دپیکا اور رنویر کی شادی کے بعد جہاں مداح پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی کے منتظر تھے، وہیں بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین اور اداکار کپل شرما نے بھی اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا۔کپل شرما نے انسٹاگرام پر شادی کا کارڈ سب سے شیئر کیا اور بتایا کہ وہ اپنی گرل فرینڈ گنی چتھرا کے ساتھ آئندہ ماہ 12 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔علاوہ ازیں انہوں نے سب کی نیک تمناؤں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ بھی ادا کیا۔کپل شرما اور گنی چتھرا کی شادی کی تقریب 12 نومبر کو بھارتی شہر جالندھر میں ہوگی جب کہ استقبالیہ تقریب 14 نومبر کو امرتسر میں منعقد ہوگی۔اس کے علاوہ ممبئی میں بھی 24 دسمبر کو شادی کی استقبالیہ تقریب رکھی جائے گی جس میں فلم انڈسٹری کے ستارے شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ کپل شرما نے اپنی دوست گنی چتھرا کو گزشتہ برس سب سے متعارف کروایا تھا، ہندوستان ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ‘انہیں محسوس ہوتا ہے کہ شادی ان کی زندگی میں بڑی اور مثبت تبدیلی لائے گی’۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments