کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نے سینئر صحافی نصراللہ چوہدری کی ضمانت منظور کرلی۔اردو روزنامہ ‘نئی بات’ سے وابستہ سینئر صحافی نصراللہ چوہدری پر ممنوعہ لٹریچر رکھنے کا الزام تھا تاہم عدالت نے ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض صحافی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔وکیل صفائی کا کہنا ہے کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ان کے موکل کے خلاف بدنیتی پر مبنی مقدمہ درج کیا۔یاد رہے کہ 8 نومبر کو کراچی پریس کلب پر چھاپے کے بعد صحافیوں کی جانب سے گورنر ہاؤس کے باہر اگلے روز احتجاج کیا گیا اور اسی روز رات گئے صحافی نصراللہ چوہدری لاپتہ ہوئے۔چار روز بعد سی ٹی ڈی نے صحافی کی گرفتاری ظاہر کرتے ہوئے عدالت میں پیش کیا، جب کہ صحافی برادری کی جانب سے پریس کلب پر چھاپے اور نصراللہ چوہدری کی گرفتاری کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments