ہندوستانی افواج نے 19 ماہ کی بچی کو بھی پیلٹ گن کا نشانہ بنایا فاروق حیدر

آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے کرتارپور کوریڈور کا آغاز کر کے جذبہ خیرسگالی کا مظاہرہ کیا اب بھارت کو چاہیے کہ وہ بھی پاکستان کے امن اقدامات کا جواب اسی جذبے کے تحت دے۔ بھارت کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ پاکستان کیساتھ دوستانہ تعلقات کے ذریعے ہی خطے میں ترقی و خوشحالی کا خواب پایہ تکمیل کو پہنچ سکتا ہے۔بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم وستم بند کرنا ہو گا۔ ہندوستانی افواج نے 19 ماہ کی بچی کو بھی پیلٹ گن کا نشانہ بنایا جو انسانیت کے علمبرداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔پاکستان خطے کی قوت اورکشمیریوں کے لیے مدینہ منورہ کے بعد سب سے زیادہ محبت والا ملک ہے۔ ہندوستان اگر بات چیت سے انکاری ہے تو پاکستان کو بھی سخت لہجہ اپنانا چاہیے۔مقبوضہ کشمیر میں صرف اس مہینے تیس سے زائد کشمیریوں کو قابض افواج نے قتل کردیا۔ 23 جنوری کو یورپین پارلیمنٹ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سماعت کشمیریوں کی قربانیوں کی بدولت ممکن ہوئی۔ مسلم لیگ ن ملک کی ترقی اور خوشحالی کی علامت ہیقائد پاکستان محمد نواز شریف نے پاکستان جو جدید اسلامی فلاحی مملکت بنانے کیلیے جو کام کئے ہیں وہ تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ملک کے جمہوری عمل میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں تو ہمیں دنیا کی معاشی طاقت بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔محمد نواز شریف سے اہل پاکستان کو جو محبت ہے اسے کم کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہیں سازشیں کرنیوالوں کو منہ کی کھانی پڑی ہے پاکستان کے مستقبل سے کبھی ناامید نہیں ہوا ملک کا مستقبل روشن اور تابناک ہے کارکن اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں بڑی سے بڑی مشکل چٹکی میں حل ہو جائے گی۔وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن سندھ کے جنرل سیکرٹری سنیٹر سلیم ضیا کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے جانے والے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوے کیا۔تقریب میں سابق ڈپٹی چیئر مین سینٹ ومرکزی راہنما جمعیت علما اسلام مولانا عبد الغفورحیدری سینٹر جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم رکن قومی اسمبلی کھیل داس سابق صدر سپریم کورٹ بار یاسین آزاد مسلم لیگ ن سندھ کے صدر سمیت سیاسی و سماجی راہنماوں وکارکنان مسلم لیگ ن کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ جس طرح لیڈر کا امتحان مشکلات ہوتی ہیں بعین اسی طرح کارکنوں کا پتہ مشکل میں چلتا ہے کہ وہ کتنے باوفا ہیں۔انہوں نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوے کہا کہ پارٹی کے دلیر اور قابل فخر نوجوانوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ نواز شریف کے سچے اور پکے سپاہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ قائد پاکستان محمد نواز شریف ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرنے کے سفر پر تھے ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ اچانک یہ سازشی عناصر کہاں سے اور کن کے اشاروں پر نکل پڑتے ہیں۔انہوں نے کہا وقت سب سے بہترین فیصلہ کرتا ہے آپ نے دیکھ لیا کہ ہر گزرنے والا لمحہ نواز شریف کی یاد کو گہرے سے گہرا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا پاکستان کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی بنیاد محمد نواز شریف نے رکھی وہ جدید پاکستان کے بانی ہیں وہ ہمارا فخر ہیں ہمیں ان پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جن مشکلات میں گھرا ہوا ہے کوئی ایک پارٹی یا شخص اس بحران سے باہر نہیں نکال سکتا سب کو ملکر کام کرنا ہیاسی طرح ہم آگے بڑھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بھی ایک المیہ ہی ہے کہ اس ملک کو جو بھی ترقی کی جانب لے کر گیا اسے احتساب کے نام پر ہدف بنایا گیا اور جنہوں نے اس ملک کو تباہ کیا وہ مزے کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت خطے میں بڑی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں چین ایک ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر دنیا میں اپنا مقام بنا رہا ہے،بھارت خطے میں اپنے پاوں پھیلانے کی کوششوں میں مصروف ہے جبکہ امریکہ اپنی طاقت و برتری کو ہر حال میں قائم رکھنیپر تلا ہوا ہے۔انہوں نے کہا اس تزویراتی صورتحال میں ہمیں بھی حکمت عملی ،تدبر اور فراست سے آگے بڑھنا ہے جس کے لئے اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اہل پاکستان نے اپنے کشمیری بھائیوں کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے ہم بھی آپ کے ساتھ دل و جان سے ہیں اور انشاء اللہ کشمیر پاکستان کو حصہ بن کر رہے گا۔اس موقع پر وزیراعظم نے سینیٹر سلیم ضیاء کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں