آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے کرتارپور کوریڈور کا آغاز کر کے جذبہ خیرسگالی کا مظاہرہ کیا اب بھارت کو چاہیے کہ وہ بھی پاکستان کے امن اقدامات کا جواب اسی جذبے کے تحت دے۔ بھارت کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ پاکستان کیساتھ دوستانہ تعلقات کے ذریعے ہی خطے میں ترقی و خوشحالی کا خواب پایہ تکمیل کو پہنچ سکتا ہے۔بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم وستم بند کرنا ہو گا۔ ہندوستانی افواج نے 19 ماہ کی بچی کو بھی پیلٹ گن کا نشانہ بنایا جو انسانیت کے علمبرداروںکے لیے لمحہ فکریہ ہے۔پاکستان خطے کی قوت اورکشمیریوں کے لیے مدینہ منورہ کے بعد سب سے زیادہ محبت والا ملک ہے۔ ہندوستان اگر بات چیت سے انکاری ہے تو پاکستان کو بھی سخت لہجہ اپنانا چاہیے۔مقبوضہ کشمیر میں صرف اس مہینے تیس سے زائد کشمیریوں کو قابض افواج نے قتل کردیا۔ 23 جنوری کو یورپین پارلیمنٹ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سماعت کشمیریوں کی قربانیوں کی بدولت ممکن ہوئی۔ مسلم لیگ ن ملک کی ترقی اور خوشحالی کی علامت ہیقائد پاکستان محمد نواز شریف نے پاکستان جو جدید اسلامی فلاحی مملکت بنانے کے لیے جو کام کئے ہیں وہ تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ملک کے جمہوری عمل میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں تو ہمیں دنیا کی معاشی طاقت بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔محمد نواز شریف سے اہل پاکستان کو جو محبت ہے اسے کم کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہیں سازشیں کرنیوالوں کو منہ کی کھانی پڑی ہے پاکستان کے مستقبل سے کبھی ناامید نہیں ہوا ملک کا مستقبل روشن اور تابناک ہے کارکن اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں بڑی سے بڑی مشکل چٹکی میں حل ہو جائے گی
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments