بالی وڈ میں دیپ ویر کی شادی کے بعد اب اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کی شادی کی باری ہے، جس کے لیے دونوں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ بھارتی شہر جودھپور پہنچ گئے ہیں۔پریانکا اور نک جونس ممبئی سے اپنے اہل خانہ کے ساتھ آج صبح بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور پہنچے، جہاں شادی کی تمام رسومات ہندو رسوم و رواج کے مطابق نبھائی جائیں گی۔نک جونس کے ساتھ ان کے بھائی جو جونس اور بھابھی صوفی ٹونر بھی دکھائی دیں جب کہ پریانکا چوپڑا کی کزن و اداکارہ پرینیتی چوپڑا بھی شادی کے لیے جودھپور پہنچ چکی ہیں۔شادی کی تقریبات کا آغاز آج سے ہوگا اور دونوں اسٹارز 2 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جودھپور شہر کے عمید بھاون پیلس میں آج مہندی کی رسم اور سنگیت ہوگی جبکہ 30 نومبر کو ہلدی کی رسم اور بعدازاں کوکٹیل پارٹی منائی جائے گی۔واضح رہے کہ دپیکا اور رنویر کی طرح پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی کی استقبالیہ تقاریب بھی بڑے پیمانے پر منعقد کی جائیں گی۔رپورٹ کے مطابق استقبالیہ تقاریب ممبئی اور دہلی میں ہوں گی، جن میں دوست احباب سمیت بالی وڈ اسٹارز کی شرکت یقینی ہے۔ممکنہ طور پر اس جوڑے کی شادی کی پہلی استقبالیہ تقریب 3 دسمبر کو ہوگی جبکہ دوسری تقریب اس کے اگلے دن ممبئی میں متوقع ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments