پشاور: صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہےکہ جنوبی پنجاب صوبے کا قیام آسان کام نہیں ہے۔پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ فاٹا کا انضمام ہوچکا ہے، وہاں کے مسائل کو مسلسل دیکھنا پڑے گا، فاٹا کی تعمیر نو میں دس سال میں ایک ہزار ارب روپے خرچ کرنےکاپروگرام ہے، لیویز اور خاصہ دار فورس کا کوئی اہلکاربے روزگار نہیں ہوگا، مزید 30 ہزار لوگوں کو روزگار دیا جائے گا۔صدر مملکت کا کہنا تھاکہ جنوبی پنجاب صوبہ آسان کام نہیں، وہاں مشکلات ہیں، اثاثوں کو تقسیم کرنا، پانی کے حصے کا تعین کرنا سمیت دیگر مشکلات ہیں، مسائل کاسامنا ہے لیکن مسائل جلد حل ہوجائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان اور ناران میں احساس ہوا کہ اگر بغیر منصوبے کے تعمیرات ہوں گی توخوبصورتی ماند پڑ جائے گی، بے ہنگم تعمیرات نے مری کو تباہ کیا ، قدرتی ماحول متاثر کیے بغیر سیاحت کے فروغ کی کوششیں کریں گے۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ لاپتا افراد کے واقعات نہیں ہونے چاہئیں، اس پر بہت توجہ کی ضرورت ہے۔وزیراعظم کی تقریر سے متعلق انہوں نے کہا کہ دیسی مرغیوں اور انڈوں کا مشورہ میں نے نہیں دیا، حکومت اور وزیراعظم سے گزارش کی ہے کہ اپنا کام کرتے رہیں، ردعمل نہ کریں بلکہ اپنے کام سے اپنے راستے کا تعین کریں۔عارف علوی نے مزید کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کا معاملہ فیڈریشن کا کام ہے، اٹھارہویں ترمیم ختم کرنے پربات کہیں نہیں ہورہی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments