عبدالرشید ترابی کی کشمیر پرپیش کردہ قرارداد40ممالک کے 200سے زائد مندوبین نے منظور کر لی

عبدالرشید ترابی کی کشمیر پرپیش کردہ قرارداد40ممالک کے 200سے زائد مندوبین نے منظور کر لی

مسئلہ کشمیر حل نہ ہونا اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی اداروں کی ناکامی ہے ،کانفرنس میںمسلم دنیا کے علاوہ ایشیا،افریقہ،یورپ اور امریکہ کے 40ممالک کے 200سے زائد حکومتی نمائندے،ممبران پارلیمنٹ،اسلامی تحریکوں کے قائدین،علمائ،سکالرزاور ذرائع ابلاغ کے نمائندگان شریک تھے،کانفرنس میں مسئلہ فلسطین سمیت مسلم دنیا کو درپیش اہم مسائل کو اعلامیہ کا حصہ بنایا گیا،OICاور دیگر بین الاقوامی ادارے بھی اپنا کردار ادا کریں
استنبول( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے ایسام کے زیراہتمام انٹرنیشنل کانفرنس کے موقع پرکشمیر بارے قرار داد پیش کی جسے40ممالک کے 200سے زائد مندوبین نے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا قرار داد میں لکھا گیا ہے کہ مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور بھارتی ریاستی دہشت گردی پر تشویش کااظہارکرتا ہے اور کشمیریوں پر ظلم بند کرنے کا مطالبہ کرتا ہے،اعلامیہ میں اس امر پر بھی تشویش کااظہار کیا گیا کہ دیرینہ مسئلہ حل نہ ہونا اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی اداروں کی ناکامی ہے ،یہ اجلا س مطالبہ کرتا ہے کہ جنوبی ایشیا کے امن کے تحفظ کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے اس سلسلہ میں OICاور دیگر بین الاقوامی ادارے بھی اپنا کردار ادا کریں،کانفرنس میں مسلم دنیا کے علاوہ ایشیا،افریقہ،یورپ اور امریکہ کے 40ممالک کے 200سے زائد حکومتی نمائندے،ممبران پارلیمنٹ،اسلامی تحریکوں کے قائدین،علمائ،سکالرزاور ذرائع ابلاغ کے نمائندگان نے شرکت کی،کانفرنس میں مسئلہ فلسطین سمیت مسلم دنیا کو درپیش اہم مسائل کو اعلامیہ کا حصہ بنایا گیا اور مسلم حکمرانوں اور عوام سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ انفرادری اور اجتماعی اداروں میں اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں،باہمی تنازعات ختم کرتے ہوئے امت واحدہ بنیں،دنیا کے موجودہ نظام نے انسانیت کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کر دیا ہے انسانیت کو ایک نظام عدل کی ضرورت ہے جو اسلام ہی فراہم کرسکتا ہے جب ہر سطح پر اسلام کو بحیثیت نظام کیا جائے گا تو ہمارے مسائل حل ہوں گے ،کشمیری وفد میں غلام نبی فائی،راجہ خالد محمود خان ،نذیر قریشی اور ڈاکٹر اشفاق بھی شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں