پیرس: فرانسیسی حکومت نے پرتشدد عوامی احتجاج کے بعد ایندھن پر عائد کردہ ٹیکسز واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ایڈوارڈ فلپ آج ٹیکسز کی منسوخی کا اعلان کریں گے۔ٹیکسز کی منسوخی کے حکومتی فیصلے کو صدر ایمانیول میکرون کے 2017 میں برسراقتدار آنے کے بعد پہلا یوٹرن قرار دیا جارہا ہے۔شہریوں کی جانب سے حکومت کی جانب سے ڈیزل پر عائد کردہ ٹیکسز اور اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے لیے 17 نومبر کو احتجاج شروع ہوا، ‘ییلو ویسٹ’ کے نام سے کیے جانے والے احتجاج نے مختلف شہروں سمیت دارالحکومت پیرس کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا۔پرتشدد مظاہرین نے پیرس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ بھی کی جب کہ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں سیکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے۔میکرون حکومت کا کہنا ہے کہ ماحول کو محفوظ بنانے اور ماحولیاتی تبدیلی سے لڑنے کے لیے ڈیزل پر ٹیکسز لگانا ضروری ہے۔مظاہرین کا مؤقف ہے کہ صدر ایمانیول میکرون نے پالیسیاں امیر طبقے کے مفاد کے لیے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments