اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور کی تحقیقات، جعلی اکاؤنٹس کیس، وفاقی وزیر سینیٹر اعظم سواتی اور وزیراعظم کے مشیر زلفی بخاری کی دہری شہریت سمیت اہم مقدمات کی سماعت آج ہوگی۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور کی تحقیقات سے متعلق سماعت کرے گا۔عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر رکھے ہیں۔سپریم کورٹ میں آئی جی اسلام آباد تبادلہ ازخود نوٹس کی بھی سماعت ہوگی جس میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی پیش ہوں گے۔عدالت میں گج ڈیم کی تعمیر، جعلی بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات، وزیراعظم کے مشیر زلفی بخاری کی دہری شہریت، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے پر ازخودنوٹس کی بھی سماعت ہوگی۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ اراکین پارلیمنٹ کی دہری شہریت سے متعلق بھی کیس کی سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ میں آبادی کی بڑھتی شرح پر ایک روزہ سمپوزیم کا انعقاد بھی ہوگا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments