اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت میں پیشی کے موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری اپنے رفقاء کے ہمراہ عدالتی احاطے پہنچے تو وہاں گلو بٹ بھی موجود تھا۔گلو بٹ نے طاہرالقادری کو دیکھتے ہوئے آگے بڑھ کر ان سے ہاتھ ملایا پھر انہیں گلے لگا لیا تاہم طاہرالقادری کی جانب سے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔طاہرالقادری کو گلے لگانے کے موقع پر سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں پیچھے سے کھینچتے ہوئے الگ کردیا۔یاد رہے کہ 17 جون 2014 کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے سامنے قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے آپریشن کیا گیا تو اس موقع پر گلو بٹ نامی کردار سامنے آیا۔گلو بٹ کو ڈنڈوں سے گاڑیوں کو نقصان پہنچاتے ہوئے دیکھا گیا اور اس جرم میں لاہور کی انسداد دہشت گردی نے انہیں 11 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments