کراچی: احتساب عدالت نے نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (این آئی سی ایل) کرپشن کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق چیئرمین ایاز خان نیازی سمیت 6 افراد کو 7، 7 سال قید کی سزا سنا دی۔احتساب عدالت کی جانب سے تمام افراد کو 10،10 سال کے لیے کسی بھی عوامی عہدے کے لیے بھی نااہل قرار دے دیا گیا۔واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے سپریم کورٹ کے حکم پر سابق چیئرمین ایاز خان نیازی کو رواں برس مئی میں عدالت عظمیٰ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف کراچی کی احتساب عدالت میں ٹرائل ہوا۔این آئی سی ایل کے سابق سربراہ ایاز خان نیازی، سلمان غنی، قاسم دادا بھائی اور پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم سمیت دیگر افراد پر کراچی کے علاقے کورنگی میں زمینوں کی خرید و فروخت میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔قومی احتساب بیورو (نیب) کے مطابق ملزمان نے قومی خزانے کو 49 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔عدالتی فیصلے کے بعد کورٹ پولیس نے ایاز خان نیازی سمیت دیگر افراد کو تحویل میں لے لیا۔واضح رہے کہ اس ریفرنس میں 2 ملزمان پلی بارگین کر چکے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments