مقبوضہ کشمیرمیںنام نہاد پنچایتی انتخابات کے نویں اور آخری مرحلے پر منگل کونو اضلاع میں احتجاجی ہڑتال سے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا۔مقبوضہ کشمیر کے نو اضلاع کپواڑہ ، بارہ مولا،بانڈی پورہ ،گاندربل،بڈگام ، پلوامہ، شوپیاں، کلگام اور ، اسلام آباد کے مختلف بلاکس میں پنچائتی انتخابات کے موقع پر لوگ انتخابی عمل سے لاتعلق رہے ۔۔سیدعلی گیلانی،میرواعظ عمرفاروق اورمحمدیاسین ملک پرمشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے انتخابات والے علاقوں میں ہڑتال کی اپیل کی تھی ۔مزاحمتی قیادت نے عوام سے انتخابی عمل کامکمل بائیکاٹ کرنے پرزوردیا تھا۔ مقبوضہ کشمیر کے نو اضلاع کپواڑہ ، بارہ مولا،بانڈی پورہ ،گاندربل،بڈگام ، پلوامہ، شوپیاں، کلگام اور ، اسلام آباد کے مختلف بلاکس میں پنچائتی انتخابات کے موقع پر ہڑتال رہی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پلوامہ میںووٹنگ کی شرح انتہائی کم رہی صبح11 بجے تک صرف0.9 ووٹ پڑے۔ ادھر14 سالہ مدثر رشیدپرے ساکن حاجن اور ثاقب بلال ساکن حاجن کی شہادت کے خلاف منگل کو بھی حاجن میں ہڑتال رہی اور مظاہرے کیے گئے ان نوجوانوں کو اتوار کو مجنڈ میں بھارتی فوج نے شہید کر دیا تھا۔عشمقام کے ایک بالائی علاقے ہاپت ناڑمیں لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے اس ولاقے میں فورسز اہلکاروں نے نوجوانوں کی بلاجواز پٹائی کی اور خواتین کے ساتھ ناشایستہ سلوک کیا مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی فورسز کے خلاف احتجاج کیا ۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments