اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپنے چھوٹے بھائی اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے منسٹر انکلیو سب جیل میں ملاقات ہوئی ہے۔سابق وزیراعظم پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جہاں منسٹر انکلیو میں انہوں نے شہباز شریف سے ملاقات کی جو دو ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی۔ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی۔اس سے قبل احتساب عدالت میں غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے ان سے سوال کیا خواجہ برادران کی گرفتاری کے بعد آئندہ کا کیا لائحہ عمل ہوگا، کا جواب دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا شہباز شریف سے ملاقات کے بعد دیکھتے ہیں۔یاد رہے کہ شہباز شریف نیب کی حراست میں ہیں اور اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پروڈکشن آرڈر کے بعد ان دنوں راہداری ریمانڈ پر اسلام آباد میں موجود ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments