بھارت کے سابق کرکٹر اورسیاستدان نوجوت سنگھ سدھو دورہ پاکستان کے بعدمسلسل انتہاپسندوں کے نشانے پرہیں ، تحفے میں ملا حنوط شدہ پرندہ بھارت لے جانے پرسدھو کیخلاف شکایت درج کرا دی گئی۔جمعہ کو بھارتی خبر رساں ادارے میں جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق بھارت میں انتہاپسندی تمام حدیں پارکرگئی، جاسوس کبوترکے بعداب حنوط شدہ پرندہ بھی انتہاپسندوں کے لئے مسئلہ بن گیا، دورہ پاکستان کے بعدسے مسلسل پاکستان دشمنوں کے تعصب کا سامنا کرتے نوجوت سنگھ سدھوکوحنوط شدہ پرندہ بھارت لے جانا مہنگا پڑگیا۔حنوط شدہ پرندہ سدھوکوپاکستان میں تحفے کے طورپردیا گیا تھا،. جس کے خلاف شہری نے شکایت درج کرادی ہے ، شکایت میں سدھوکا حنوط شدہ پرندہ رکھنے کو وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی قراردیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“پاکستان سے ملا تحفہ، سدھو کیلئے پریشانی کا سبب” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
seriously indians are very cheap their thinking are also very cheap cheap people illiterate