اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے تحریک انصاف کی حکومت کو ملک چلانے کے لیے نااہل قرار دےد یا۔مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نوازشریف اور پارٹی صدر شہبازشریف کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں ازسرِ نو تنظیم سازی سے متعلق امور پر غور کیا گیا جب کہ اجلاس میں 30 دسمبر سے عوامی رابطہ مہم بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نوازشریف نے کہا کہ نیب کا پردہ عوام کے سامنے چاک ہوچکا ہے، اب عوام کی آواز پر کان دھرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں ملک کو سنبھالنے کی اہلیت نہیں، اس وقت سب سے بڑا چیلنج معیشت کا ہے، موجودہ حکومت نے 100 روز میں ہی معیشت کا برا حال کردیا۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں کو کارکنان سے روابط بڑھانے اور انہیں فعال کرنے کی بھی ہدایت کی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments