لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہےکہ اریبہ عباسی اور راجہ بشارت کے معاملے پر تحقیقات کے بعد چیزیں سامنے آئیں گے جب کہ اس حوالے سے کوئی غیر قانونی کام ہوگا اور نہ کرنے دیں گے۔گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی صاحبزادی ڈاکٹر اریبہ عباسی نے راولپنڈی کے بینظیر بھٹو اسپتال میں میڈیکل آفیسر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا اور سیاسی انتقامی کارروائی کا الزام لگایا تھا جب کہ اس حوالے سے پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت اور اسپتال کے ایم ایس کی مبینہ آڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں وزیر قانون ایم ایس کو تبادلے کی دھمکی دے رہے تھے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ راجہ بشارت کے معاملے پر کوئی غیر قانونی کام نہیں ہوگا، اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں، سب ٹھیک ہوجائے گا۔عثمان بزدار نے کہا کہ آڈیو لیک کے حوالے سے ابھی پتا نہیں چلا ہے، اس حوالے سے تحقیقات کے بعد چیزیں سامنے آجائیں گی، حکومت اداروں میں عدم مداخلت کی پالیسی پر کاربند ہے، کوئی غیر قانونی کام ہوگا اور نہ کرنے دیں گے۔ڈاکٹر اریبہ کے استعفے کی منظوری سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر اریبہ نے اپنا استعفیٰ مجھے نہیں بلکہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو دیا ہے اور وہی اس پر فیصلہ کریں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments