2017 میں ریلیز ہونے والی صباقمر اور عرفان خان کی بالی وڈ فلم ‘ہندی میڈیم’ نے اچھا خاصا بزنس کیا تھا، جس کے بعد سے قیاس آرائیاں تھیں کہ اس فلم کا سیکوئل بھی بنایا جائے گا۔اس حوالے سے بھی رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ فلمسازوں نے اس سلسلے میں عرفان خان سے لندن جاکر ملاقات بھی کی، جو نیورو اینڈوکرائن کینسر کے علاج کی غرض سے وہاں موجود تھے۔تاہم اب رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ فلمساز بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور کاجول کو ‘ہندی میڈیم’ کے سیکوئل میں کاسٹ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔اور صرف یہی نہیں، یہ قیاس آرائیاں بھی ہورہی ہیں کہ فلم کے ابتدائی اسکرپٹ پر بھی کام شروع کردیا گیا ہے۔اس سے قبل رپورٹس تھیں کہ عرفان خان فلم کے سیکوئل کے لیے واپس بھارت آئیں گے اور سارہ علی خان ان کی بیٹی کا کردار ادا کریں گی۔تاہم اداکار نے اپنی خرابی صحت کی بنا پر فلموں سے فی الوقت کنارہ کشی اختیار کر رکھی ہے۔دوسری جانب اگر یہ قیاس آرائیاں درست ثابت ہوتی ہیں تو شاہ رخ اور کاجول کی جوڑی کو ایک مرتبہ پھر کسی فلم میں ساتھ دیکھنا یقیناً مداحوں کے لیے خوشگوار ہوگا۔تاہم ابھی تک فلمسازوں یا ممکنہ کاسٹ کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔دنیش ویجان اور بھوشن کمار کی پروڈکشن اور ساکت چوہدری کی ہدایات میں بننے والی فلم ‘ہندی میڈیم’ کی کہانی چاندنی چوک کے شادی شدہ جوڑے کے گرد گھومتی ہے، جو اپنی بیٹی کو انگریزی اسکول میں داخلہ دلوانے کے لیے دلی منتقل ہوتے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments