راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہےکہ نوازشریف مریم کے لیے این آر او ڈھونڈ رہے ہیں جب کہ آصف زرداری کو بلاول کے لیے این آر او میں کوئی دلچسپی نہیں۔راولپنڈی میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ مارچ سے پہلے چور لٹیروں پر جھاڑو پھر جائے گی اور اگر یہ لٹیرے اب بچ گئے تو اللہ ہی ملک کو بچا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی خزانے کو لوٹنے والے قومی غداری کے مرتکب ہیں، ملک کو اصل مسئلہ معیشت کا ہے، آج معاشی مسائل کی وجہ یہ ہے کہ ملک میں سیاست کے نام پر بھیڑیے آگئے تھے، ان کالی بھیڑوں نے ملک کو نوچا اور اب بھی اپنے آپ کو معزز سمجھتے ہیں، ان کے پاس اب بھی پروٹوکول ہوگا، پاکستان میں چوروں کو عزت مل رہی ہے اور جنہوں نے قربانی دی ان کے پاس روزگار چھت اور صحت سمیت کچھ نہیں۔وزیر ریلوے نے دعویٰ کیا کہ نوازشریف مریم کے لیے این آر او ڈھونڈ رہے ہیں جب کہ آصف زرداری کو بلاول کے این آر او کے لیے کوئی دلچسپی نہیں۔انہوں نے مزید کہا لوگوں کومعلوم ہوگیا ہےکہ کون چور کون چوکیدار ہے، قوم نے عمران خان کو اس لیے ووٹ دیا کہ وہ چوروں کو کچل دیں، جیلوں میں بے گناہ لوگ ہیں، اصل مجرم پروٹوکول لیے پھررہے ہیں، لوگ چاہتے ہیں کہ یہ اصل مجرم اپنے انجام کو پہنچیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments