لاہور: انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے ملک کے 2 بڑے ڈیموں میں پانی کی تیزی سے کمی سے خبردار کردیا۔ارسا حکام کے مطابق تربیلاڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1416 فٹ رہ گئی ہے جب کہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1113 فٹ پر آگئی ہے۔ارسا حکام نے بتایا کہ منگلاڈیم میں پانی کا ذخیرہ ڈیڈ لیول سے 63 فٹ اوپر اور تربیلامیں پانی کا ذخیرہ ڈیڈلیول سے30 فٹ اوپر رہ گیا ہے۔ارسا حکام کے مطابق رواں سال دونوں ڈیم بھرے نہیں جاسکے تھے جس کے باعث رواں سال پانی کی شدید قلت کا سامنا ہوسکتا ہے جب کہ صوبہ پنجاب اور سندھ کو ان کے حصے سے پانی کم ملنے کا امکان ہے۔واضح رہےکہ پاکستان میں آبی قلت کے خدشے کے پیشِ نظر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کا حکم دیا ہے جب کہ چیف جسٹس پاکستان نے ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈ بھی قائم کیا ہے جس میں فنڈریزنگ کا سلسلہ جاری ہے۔اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ مہمند ڈیم کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments