لندن: سابق کرکٹر ناصر جمشید اور ان کے ساتھ دیگر دو افراد یوسف انور اور محمد اعجاز پر برطانیہ میں رشوت کے الزام پر فرد جرم عائد کردی گئی۔نیشنل کرائم ایجنسی کی تحقیقات کی روشنی میں تینوں افراد پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے کراؤن پراسیکیوشن سروس نے 15 جنوری 2019 کے سمن جاری کردیے۔تینوں افراد پر بنگلہ دیش اور پاکستان کے کرکٹ میچز میں اسپاٹ فکسنگ کا الزام ہے اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ مانچسٹرڈ مجسٹریٹ کورٹ میں پیش ہوں۔نیشنل کرائم ایجنسی نے 35 سالہ برطانوی شہری یوسف انور اور 33 سالہ محمد اعجاز کو گزشتہ سال فروری میں گرفتار کیا تھا اور ناصر جمشید سمیت تینوں افراد پر بنگلا دیش اور پاکستان کے کرکٹ میچز میں اسپاٹ فکسنگ کا الزام ہے۔نیشنل کرائم ایجنسی تحقیقات کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن یونٹ سے رابطے میں رہی۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی اپنی تحقیقات کی جس کی روشنی میں ٹریبونل نے ناصر جمشید پر تاحیات پابندی عائد کی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments