پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر اطلاعات کی جانب سے سرگودھا یونیورسٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) میاں جاوید کی دوران حراست وفات اور موت کے بعد ہتھکڑیاں لگی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے تناظر میں کی گئی ٹوئیٹ پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاش پر سیاست فواد چوہدری ہی کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ میاں جاوید کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے سرگودھا یونیورسٹی کے غیر قانونی کیمپسز کھولنے کے الزام میں رواں برس اکتوبر میں گرفتار کیا گیا تھا، وہ گذشتہ روز کیمپ جیل لاہور میں دوران حراست انتقال کرگئے تھے۔وفات کے بعد میاں جاوید کی ہتھکڑیاں لگیں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جس پر عوامی وسیاسی حلقوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔اسی تناظر میں وزیر اطلاعات فواچ چوہدری نے آج صبح ٹوئٹر پر دو پیغامات جاری کیے۔اپنی پہلی ٹوئیٹ میں وزیر اطلاعات نے کرپشن کے الزام میں گرفتار لیگی رہنماؤں کی رہائش گاہوں کو سب جیل قرار دیئے جانے کے تناظر میں لکھا، ‘اگر آپ طاقتور اور امیر ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں، جمہوریت کے وسیع تر مفاد میں آپ کے وزراء کالونی میں شاندار بنگلے کو جیل قرار دیا جائے گا۔ آپ بنگلے کے سامنے گرین بیلٹ کو سیکیورٹی کے نام پر بنگلے میں شامل کرنے کی سہولت سے بھی استفادہ کریں اور حکومت کا آڈٹ بھی کریں’۔وزیر اطلاعات کے اس بیان کے بعد لیگی رہنما اور ترجمان مریم اورنگزیب نے شدید ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ ‘لاش پر سیاست فواد چوہدری ہی کرسکتے ہیں، جان سے چلے جانے والے سے متعلق ایسا بیان بیمار ذہنیت اور بےحسی کی انتہاء ہے’۔مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ‘میاں جاوید کے انتقال پر عوامی تنقید سے بچنے کے لیے پھرتی دکھائی جارہی ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘نیب کو کسی فرد کے سماجی مرتبے، عزت، بیماری اور جان سے کوئی دلچسپی نہیں’۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے لیے نہ صرف میڈیکل بورڈ کی تجاویز پر مجرمانہ تاخیر برتی گئی بلکہ نیب کی جانب سے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ دینے میں بھی دانستہ تاخیر کی گئی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments