لاہور: پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے پی ٹی آئی میں کرپٹ افراد کو نشانِ عبرت بنانے کا اعلان کیا ہے۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں نے اپنا نام اٹھارویں اورانیسویں ترمیم رکھ لیا، تیتر اور بٹیر لڑتے تھے اور اب احتساب کررہے ہیں تو بانہوں میں بانہیں ڈال لی ہیں، ایک زمانہ تھا کہ ان کی سیاست تیتر بٹیر تھے جن کی چونچ اور دم الگ ہوگئی، ہم انکو اکٹھے ایک جیل میں رکھیں گے۔فیاض چوہان نے کہا کہ میرا سچ چور اور چوروں کے حواریوں کو بھی چبھے گا، پارلیمنٹ ہاؤس کی راہ داری میں نوازشریف نے کانا پھوسی میں شہبازشریف کو زرداری سے بچنے اور ان کی باتوں میں نہ آنے کا کہا۔وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ آج ہم وقار کے ساتھ پنجاب کی کارکردگی پیش کریں گے، پاکستان کی سابقہ حکومتوں کا پہلے سو دن ہنی مون نہیں ختم ہوتا تھا۔فیاض الحسن چوہان نے اعلان کیاکہ پی ٹی آئی میں بھی جو کرپٹ ہیں ان کو بھی نشان عبرت بنائیں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments