راوٹہ سیکٹر لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ

راوٹہ سیکٹر لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت فوجون کے درمیان گولہ بھاری کا تبادلہ، علاقہ میں خوف ہراس آٹھمقام شہر کے سامنے جنگل میں بھارتی سموک موٹار بم لگنے سے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی، بازار سکولز بند، لوگ گھرون میں دبک کر رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح بھارتی فوج نے ضلع آٹھمقام کے نواحی علاقہ راوٹہ سیکٹر میں پاکستانی پوسٹوں پر بلا اشتعال گولہ باری شروع کر دی ۔ جوابی کاروائی کرتے ہوئے پاکستانی موٹار گنوں نے موثر جواب دیا ہے جس کی وجہ سے بھارتی گنیں خاموش ہو گئی ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق بھارتی فوج نے سویلین آبادی کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ جبکہ ضلعی ہیڈکواٹر آٹھمقام کے سامنے جنگل میں سموک بم گرنے کی وجہ سے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔ گولہ باری کی وجہ سے تمام سرکاری دفاتر بند ہوگئے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ لوگ گھروں میں دبک کر رہ گئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں