55سالہ بھارتی فوج کا پورٹر ہلاک
راجوری میں خوف وہراس ، لوگوں کی محفوظ مقامات کی جانب منتقلی ، مقامی بستیاں خالی
تقریبا 200جنگجو ہندستانی سرحد میں دراندازی کے لیے سرحد پار انتظار کررہے ہیں،بھارتی فوج کادعوی
کنٹرول لائن پر یک دن کے تعطل کے بعد نوشہرہ میں ہندوپاک افواج کے درمیان ایک مرتبہ پھر سے فائرنگ اورگولہ باری کاتبادلہ ہواجس کے نتیجہ میں 55سالہ شہری لقمہ اجل بن گیاجو فوج کے ساتھ بطور پورٹر کام کررہاتھا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گذشتہ روز نوشہرہ سیکٹر کے سب سیکٹر کلال میں فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہواجس دوران 24مراٹھا لائی کے یونٹ میں بطور پورٹر تعینات 55سالہ شخص لقمہ اجل بن گیا جس کی شناخت بودھراج ساکن ڈھینگ نوشہرہ کے طور پر ہوئی ہے ۔ بھارتی فوج کے دفاعی ترجمان نے دعوی کرتے ہوئے الزام عائد کیاکہ دن کے 12بجے پاکستانی فوج کی طرف سے نوشہرہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجہ میں ایک شہری لقمہ اجل بن گیا ۔ ترجمان نے بتایاکہ گولیاں لگنے کے فوری بعد اس شہری کو طبی امداد دی گئی لیکن وہ دم توڑ گیا واضح رہے کہ نوشہرہ سیکٹر میں پیر کے روز بھی شدید فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہواتھاجس کے بعد حد متارکہ کے قریب واقع تعلیمی اداروں کو بند کردیاگیا تاہم منگل کے روز حالات پرامن رہے اور حد متارکہ پر کسی بھی طرح کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیںہواجس کو دیکھتے ہوئے بدھ کی صبح تدریسی سرگرمیوں کو بحال کردیاگیامگر دوپہر کے وقت پھر سے دونوں ممالک کی افواج میں فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہواجس کے بعد حالات مسلسل کشیدہ بنے ہوئے ہیں مقامی لوگوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے،ترجمان الزام لگایاکہ پاکستانی فوجی کنٹرول لائن کے پار سے اس لیے فائرنگ کررہے ہیں تاکہ شدید برف باری کی وجہ سے دراندازی کے راستے بند ہونے سے پہلے جنگجوں کو تحفظ فراہم کیاجاسکے تاکہ وہ ہندستانی سرحد میں داخل ہوسکیں ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ تقریبا 200جنگجو ہندستانی سرحد میں دراندازی کے لیے سرحد پار انتظار کررہے ہیں کیونکہ ابھی تک کم برف باری ہوئی ہے، اور 30لانچنگ پیڈوں پر ہتھیار بند جنگجووں کی غیر معمولی نقل وحرکت کے باعث دراندازی میں زبردست اضافے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے
Load/Hide Comments