لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں اہلخانہ اور لیگی رہنماؤں نے ملاقات کی۔لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں احتساب عدالت کی جانب سے سنائی جانے والی 7 سالہ قید کاٹنے والے سابق وزیراعظم نواز شریف سے آج ملاقات کا دن ہے۔نواز شریف کی والدہ کے علاوہ صاحبزادی مریم نواز، حمزہ شہباز اور دیگر اہلخانہ ملاقات کے بعد روانہ ہوگئے جب کہ لیگی رہنماؤں اب بھی ملاقات کے لیے کوٹ لکھپت جیل میں موجود ہیں۔مذہبی شخصیت پیر نصیر الدین قادری نے بھی نواز شریف سے ملاقات کی اور ان کے لیے دعا کرائی۔کوٹ لکھپت جیل پہنچنے والے لیگی رہنماؤں میں سردار ایاز صادق، احسن اقبال، رانا تنویر اور دیگر شامل تھے۔نواز شریف سے جیل میں ملاقات کے لیے جمع کرائی گئی درخواستوں میں مریم نواز، حمزہ شہباز، یوسف عباس، عزیز عباس، محمد صفدر، جنید صفدر اور شریف خاندان کے دیگر افراد کے نام شامل تھے۔درخواست میں لیگی رہنماؤں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، محمد زبیر، مشاہد اللہ خان، مشاہد حسین سید، مریم اورنگزیب اور طارق فضل چوہدری کے نام بھی شامل تھے۔جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا تنویر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے شعبدہ باز کالے کو سفید کررہے ہیں لیکن ہم عدالتوں میں قانونی جنگ لڑیں گے۔رانا تنویر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے خلاف انکوائریوں اور کیسوں میں تیزی سے کام ہو رہا ہے جب کہ دیگر لوگوں کے خلاف کیسز اور انکوائریاں الماریوں میں ہیں، شریف فیملی کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments