سکھر: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ان کے پاس صوبے میں گورنر راج لگنے کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں۔متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما خواجہ اظہارالحسن آج گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کے لیے سکھر میں سرکٹ ہاؤس پہنچے۔اس موقع پر خواجہ اظہار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ‘میرے پاس ایسی کوئی اطلاع نہیں کہ سندھ میں گورنر راج لگ رہا ہے’۔عمران اسماعیل نے کہا کہ ‘کراچی میں کچھ افسوسناک واقعات ہوئے ہیں، جن پر قابو پالیا جائے گا جبکہ حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں کچھ گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں’۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ‘عوامی نمائندے جو مینڈیٹ لے کر آئے ہیں، اسے پورا کریں’۔واضح رہے کہ گذشتہ روز حکومت نے جعلی اکاؤنٹس/ منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں جے آئی ٹی رپورٹ کی بنیاد پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کیے جانے والے 172 افراد کے ناموں کی فہرست جاری کی تھی، جن میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا نام 155 ویں نمبر پر ہے۔منی لانڈرنگ سے متعلق جے آئی ٹی رپورٹ میں نام آنے پر سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے وزیراعلیٰ سندھ کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مراد علی شاہ اپنی اخلاقی بنیاد کھو چکے ہیں۔فردوس شمیم نقوی کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں گورنر راج کی گنجائش بھی موجود ہے۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے گذشتہ روز کہا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے استعفے کا مطالبہ صرف ای سی ایل میں نام آنے پر نہیں کیا، مراد علی شاہ بہت سارے معاملے کے پیچھے ہیں، ہر محکمے میں اربوں نہیں کھربوں روپےکی کرپشن ہوئی ہے، ہم 5 سال تک انتظار نہیں کرسکتے اور ہر فورم پر ان کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments