واشنگٹن: امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کے شہر برلنگٹن کے وائلڈ لائف پارک میں شیر نے حملہ کرکے ایک خاتون ملازم کو ہلاک کردیا۔یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب پارک کا عملہ شیر کے پنجرے کی صفائی کر رہا تھا کہ پنجرے کے بند حصے سے شیر اچانک وہاں آ گیا اور خاتون الیگزینڈرا بلیک پر حملہ کرکے اسے ہلاک کردیا۔بعدازاں شیر کو بھی گولی مار کر ہلاک کردیا گیا، تاکہ خاتون کو اس کی گرفت سے نکالا جاسکے۔وائلڈ لائف پارک کی جانب سے ویب سائٹ پر جاری کیے گئے بیان میں انسانی جان کے ضیاع پر شدید افسوس کا اظہار کیا۔تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ شیر لاک کیے گئے حصے سے کیسے باہر آیا۔ہلاک ہونے والی 22 سالہ الیگزینڈرا نے حال ہی میں انڈیانا یونیورسٹی سے گریجویشن کی تھی اور 10 روز قبل ہی بحیثیت انٹرن وائلڈ پارک میں کام کا آغاز کیا تھا، انہیں جنگلی حیات سے خصوصی دلچسپی تھی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments