ویرات کوہلی لاہور قلندرز کے بولرز کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

سڈنی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے آسٹریلیا میں پریکٹس سیشن کے دوران لاہور قلندرز کے فاسٹ بولرز کا سامنا کیا اور ان کی بولنگ کو سراہے ہوئے نہ رہ سکے۔بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے سڈنی میں موجود ہے جہاں لاہور قلندرز کے کھلاڑی بھی پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے سلسلے میں کھیل رہے ہیں۔بھارتی ٹیم کے نیٹ پریکٹس سیشن کے دوران لاہور قلندرز کے سلمان ارشاد اور حارث رؤف نے ویرات کوہلی کو چند گیندیں کرائیں۔دونوں بولروں نے ویرات کوہلی کو نیٹ پریکٹس کے دوران گیندیں کراتے ہوئے اپنی مہارت سے متاثر کیا جس پر وہ ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور انہوں نے سلمان ارشاد اور حارث رؤف کی بولنگ کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں