مقبول ترین میسجنگ ایپ ’واٹس ایپ‘ اب پرانے آئی فونز اور اینڈرائیڈ اسمارٹ فون پر نہیں چلے گی۔سال 2019 سے واٹس ایپ اب اُن تمام اسمارٹ فون پر نہیں چلے گا، جن کا ورژن 2.3.7، نوکیا ایس 40 یا پھر آئی او ایس 7 ہے۔رپورٹ کے مطابق صارفین نوکیا سیریز 40 میں اب سے نئے واٹس ایپ اکاؤنٹ نہیں بنا سکیں گے اور جو اکاؤنٹ پہلے سے موجود ہے، اس میں بھی وہ متعدد فیچرز استعمال کرنے سے کبھی بھی محروم ہوسکتے ہیں۔نوکیا ایس 40 سیریز میں نوکیا 206 سنگل سم، نوکیا 206 ڈوئل سم، نوکیا 208، نوکیا 301 سنگل سم، نوکیا 301 ڈوئل سم، نوکیا 515، نوکیا آشا 201، نوکیا آشا 205، نوکیا آشا 210، نوکیا آشا 230 سنگل اور ڈوئل سم، نوکیا آشا 300، نوکیا آشا 302، نوکیا آشا 303، نوکیا آشا 305، نوکیا آشا 306، نوکیا آشا 308، نوکیا آشا 309، نوکیا آشا 310، نوکیا آشا 311، نوکیا آشا 500، نوکیا آشا 501، نوکیا آشا 502، نوکیا آشا 503، نوکیا سی 3-00، نوکیا سی 3-01، نوکیا ایکس 2-00، نوکیا ایکس 2-01، نوکیا ایکس 3-02 اور نوکیا ایکس 3-02.5 شامل ہیں۔گوگل فگر(google figure) کے مطابق اب بھی 0.3 فیصد اینڈرائڈ ڈیوائسز پرانے ورژن پر چل رہے ہیں جو تقریباً 6 ملین ٹیبلٹس اور اسمارٹ فون میں استعمال ہو رہا ہے۔وہ صارفین جو ان سسٹمز کو استعمال کر رہے ہیں وہ اب اس پر کوئی نیا واٹس ایپ اکاؤنٹ نہیں بنا سکیں گے البتہ وہ اپنے اکاؤنٹ کو مذکورہ تاریخ کے ختم ہونے تک جاری رکھ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ برس واٹس ایپ کی بلاگ پوسٹ کے ذریعے صارفین کو آگاہ کیا تھا کہ نوکیا سیریز 40 میں واٹس ایپ 31 دسمبر 2018 تک کام کرسکے گا جبکہ اینڈرائڈ ورژن 2.3.7 یا اس سے پرانے ورژن اور آئی او ایس 7 اور اس سے پرانے ورژن پر اسے 2 سال تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔کچھ ایسے بھی ورژن ہیں جن کو صرف اَپ ڈیٹ کرنے سے واٹس استعمال کیا جاسکے گا جن میں اینڈرائڈ 4.0+، آئی فون آئی او ایس 8 پلس اور ونڈوز فون 8.1 پلس شامل ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments