جموں وکشمیرلبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ بشیر کشمیری نامی نوجوان کو کالے قانون پی ایس اے کے تحت کورٹ بلوال جیل کر دیا گیا ۔ بشیر کشمیری کا واحد گناہ یہ ہے کہ وہ ایک مستعدسیاسی رکن ہے جو صرف اور صرف پرامن کاوشوں میں ہی یقین رکھتا ہے اور اسی تیقن کے تحت انہوں نے حال ہی میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے بھی انتہائی مثالی اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ پرامن شمع بردار احتجاجی جلوس منعقد کئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس پرامن پروگرام کے پہلے ہی دن سے کہ جس دوران کوئی ایک پتا تک نہیں ہلا اور نا ہی کسی کیڑے تک کو خراش تک آئی پولیس اور سول انتظامیہ اسے بالجبر روکنے کیلئے اتاولے نظر آئے اور پہلی ہی رات سے مشترکہ مزاحمتی قائدین و اراکین کے خلاف ایک آمرانہ کریک ڈائون شروع کرکے کئی لوگوں کو گرفتار کیا جبکہ دوسروں کی شدومد کے ساتھ تلاش شروع کردی گئی ۔ پولیس اسی دن سے بشیر احمد کشمیری کے پیچھے بھی پڑ گئی اور بالآخر اسے / دسمبر ء کے روز ایک شبانہ چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا۔اِسے قریب ایک ماہ تک پولیس تھانوں میں رہنے پر مجبور کیا گیا اور آج پی ایس اے لگاکر کورٹ بلوال جیل منتقل کردیا گیا جس سے قبل ان کے گھر والوں کو اطلاع دی گئی ۔ نا ہی اسے ضروری سامان اٹھانے دیا گیا اور نا ہی اپنے بچوں سے ملاقات کرنے کی اجازت دی گئی۔ لبریشن فرنٹ چیئرمین نے کہا کہ ایک مثالی پرامن سیاسی رکن اور قائد کو کالے قانون پی ایس اے کے تحت گرفتار کرلینا دراصل پولیس اور سول انتظامیہ کی ملی بھگت کا ایک منہہ بولتا ثبوت ہے ۔ لبریشن فرنٹ چیئرمین نے کہا کہ سیاسی قائدین و کارکنان،جوانوں اور بزرگوں کے خلاف روا رکھے جانے ولا اسی قسم کا پولیس رویہ دراصل ہماری کئی نسلوں پر قافیہ حیات تنگ کرکے انہیں ہتھیار بند مزاحمت کی جانب جانے پر مجبور کرچکا ہے اور کررہا ہے اور اسی قسم کے ظالمانہ برتائو جو پولیس اور سول انتظامیہ اپنے سیاسی آقائوں کی ایماء پر جاری رکھے ہوئے ہیں کی وجہ سے دراصل تشدد فروغ اورمقبولیت پارہا ہے ۔ یاسین ملک نے کہا کہ عالمی انسانی حقوق کے اداروںاور عالمی برادری کو کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور بھارت کے غیر جمہوری اور غیر انسانی رویے کا نوٹس لینا چاہئے اور کشمیریوں کو اس بھارتی جبر سے بچانے کی سعی کرنی چاہئے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments