وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی ہدایت پر مقبو ضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی جارحیت کا شکار معصوم بچوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے کشمیر سنٹر راولپنڈی (جموں وکشمیر لبر یشن سیل) کے زیر اہتمام چاندنی چوک میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس میں طلباء سیاسی و مذہبی جما عتوں کے رہنماء سول سو سائٹی کے علاوہ بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر آزا دی کے حق میں اور بھارت مخالف نعرے درج تھے۔ ڈایکٹر کشمیر سنٹرسرور حسین گلگتی، ڈپٹی ڈائریکٹر راجہ خان افسر خان، انچارج سوشل میڈیا نجیب الغفور خان، خان مجاہد خان،فواد اسلم خان،ملک آصف اعوان،ملک عیتق الرحمان،بشیر ملک المعروف عبداللہ،کبیر الطاف، شبیر ملک،نیاز ہمدانی،نصیر الدین اور سردار رضوان احمد نے خطاب کیا۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے مقبوضہ کشمیر میں طلباء و طالبات پر بھارتی فوج کے مظا لم مذمت اور اس ریاستی دہشت گردی کو عالمی سطح پر اجا گر کرنے کے لئے احتجاج کی کال دے کر کشمیری عوام کی ترجمانی کی ہے۔ مقبو ضہ کشمیر میں بھا رتی فورسز کی طرف سے معصوم اور نہتے طالب علموں کو نشانہ بنانے پرعالمی ضمیر کو جاگنا چا ہیے۔معصوم اور نہتے کشمیری ہندو ستان کی جدید ترین ہتھیا روں سے لیس فوج کا دیدہ دلیری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ہندوستان معصوم کشمیریوں پر تعلیم کے دروازے تک بند کر رہا ہے۔اقوام متحدہ اورعالمی برادری کو چا ہیے کہ وہ خا موش تما شائی کا کردار ادا کرنے کی بجا ئے معصوم طلباء پر مظا لم کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے جذبے کے سامنے ہندوستانی فوج بے بس ہے اور ہندوستان عالمی دنیا کے سامنے تحریک آزا دی کشمیر کی بڑھتی ہو ئی پذیرائی سے گھبرا کر بے بنیاد پرو پیگنڈہ کر رہا ہے۔مقبو ضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا تشدد ہر لحا ظ سے ریا ستی دہشت گردی ہے۔بھارتی جارحیت سے کشمیر اور پاکستان میں عوامی جذبہ بڑھ رہا ہے۔مقررین نے بھارتی فوج کی طرف سے کنٹرول لائن پر بلاجواز فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بے گناہ شہریوں پر بلاجواز فائرنگ کا نوٹس لے۔ مقبو ضہ کشمیر کے عوام نے آزادی کے لئے تاریخ ساز قربانیاں دی ہیں اور وہ کشمیر کی آزادی تک اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے رہیں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments