ہندوستانی افواج کے نزدیک مسلمانوں کا خون بہانا باعث اطمینان ہے اقوام متحدہ کی رپورٹ کشمیریوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے فاروق حیدر

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ جتنی انسانیت کی تذلیل ہندوستانی افواج مقبوضہ کشمیر میں کررہی ہیں اس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی ہندوستانی افواج کے نزدیک مسلمانوں کا خون بہانا باعث اطمینان ہے مقبوضہ کشمیر میں ہزارہا نوجوان اورمعصوم بچے شہید ہو گئے اٹھارہ ماہ کی بچی سے لیکر اسی سالہ خاتون کی قربانیاں رائیگاں جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتااقوام متحدہ کی رپورٹ کشمیریوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے مہاجرین جموں وکشمیر ہمارے جسم کا حصہ اور اس خطہ کے وارث ہیں۔مہاجرین اپنے آپ کو ریاست کا مالک سمجھیں۔وہ سنت رسول کی پیروی کر رہے ہیں دلیر لوگ ہجرت کرتے ہیں یہ پورا ملک ان کا ہے ہم ان کے خادم ہیں حد متارکہ کے اس جانب بی جے پی کی حکومت کشمیریوں پر ظلم وجبر کی انتہا کر رہی ہے۔ بھارتی فورسز کے ظلم بربریت اورانسانیت کے خلاف جنگی جرائم کی مثال اس کرہ ارض پر نہیں ملتی۔وہ حکومت آزادکشمیر کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے معصوم بچوں سے اظہاریکجہتی کے دن کے موقع پر مہاجرکیمپ مانکپیاں میں تقریب سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر بچوں نے پیلٹ گنز کے متاثرین سے اظہاریکجہتی کے لیے ان جیسا میک اپ بھی کررکھا تھا وزیراعظم بچوں کو دیکھ کر آبدیدہ ہو گئے وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ مہاجرین کے گزارہ الاونس میں اضافہ ہم نے اپنے بجٹ سے کیا مہاجر کیمپس می تمام بنیادی سہولیات فراہم کرینگے اس کے لیے بجٹ مختص کیا ہیمانک پیاں مہاجر کیمپ کے لیے واٹر سپلائی سکیم سرینگر روڈ سے کیمپ تک پیدل پل ،کیمپ کی صفائی اور گلیوں کی پختگی کا اعلان کرتا ہوں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کیمپ میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے تعاون سے مکمل ہونے والی مختلف ترقیاتی سکیمز کا افتتاح کیا اور چنار کے پودے لگا کر ہندوستان کے مظالم اور جارحیت کا شکار جموں وکشمیر کے بچوں کے نام سے موسوم شجر کاری مہم کا آغاز بھی کیا۔ اس موقع پر وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی ، و زیر آئی ٹی و ٹیوٹا ڈاکٹر مصطفی بشیر ، وزیر AKMIDC چوہدری شہزاد محمود ،سیکرٹری کشمیر لبریشن سیل منصور قادر ڈار ،سیکرٹری جنگلات ڈاکٹر شہلا وقار ،پرنسپل سیکرٹری ارشاد احمد قریشی ،کمشنر بحالیات عطاء اللہ عطاء اور دیگر آفیسران کے علاوہ مہاجرین اور سکولوں کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر کشمیری شہداء کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی اور کشمیری بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی بھی نکالی گئی جس کی قیادت وزیرا عظم نے کی۔ اظہار یکجہتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہاکہ بھارت مقبوضہ وادی میں معصوم بچوں پر مظالم کے جو پہاڑ توڑ رہا ہے اس کی نظیر دنیا میں کہیں اورنہیں ملتی۔انہوں نے کہاکہ بیرونی دنیا اب بھارتی مظالم سے آگاہ ہو چکی ہے اور اسے کشمیریوں کے دکھوں کا احساس ہے۔ اگلے ماہ دوبارہ یورپ کا دورہ کرونگا اورکشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے عالمی برادری کوآگاہ کرونگا۔انہوں نے کہاکہ وزیرخارجہ سے بھی جلد ملاقات متوقع ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور مستقبل کی حکمت عملی وضع کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ مہاجر کیمپوں میں مقیم مہاجرین کی شکایات کا احساس ہے ہم نے اپنے وسائل سے ان کے ماہوار معاوضہ میں اضافہ کیا ہے۔ ہم لائن آف کنٹرول پر آباد اپنے بھائیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو افواج پاکستان کے ساتھ سینہ سپر ہو کر بھارتی جارحیت کا مقابلہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کی منزل ہے جس کے حصول کیلئے وہ قربانیاں دے رہے ہیں۔ انکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔پاک فوج کی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے ہ ہمارے دفاع سے غافل نہیں انہوں نے کہاکہ مہاجر کیمپوں کی ضروریات کا جائزہ لینے اور مسائل کے حل کے لیے سرکاری آفیسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے جو وقتاً فوقتاً کیمپوں کا دورہ کر کے مسائل حل کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں