کشمیری عوام آج یوم حق خودارادیت مناریے ہیں

 سری نگر(کشمیر لنک نیوز)ریاست جموں وکشمیر میں لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف اور دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری عوام آج ہفتے کو یوم حق خودارادیت مناریے ہیں۔5جنوری 1949 کو اقوام متحدہ نے استصواب رائے کے ذریعے کشمیریوں کوحق خودارادیت دینے کا وعدہ کیا تھا ۔نصف صدی گزرنے کے بوجود کشمیری عوام سے کیا گیا وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔یوم حق خودارادیت کے موقع پرریاست جموں وکشمیر کے دونوں طرف جلسے جلوس،ریلیاں،دھرنے اوراحتجاجی مظاہرے کیے گئے تاکہ عالمی برادری کو اپنا وعدہ یاد دلا سکیں۔ یہ دن منانے کا مقصد عالمی برادری کی توجہ کشمیر کے دیرینہ تنازعے کی طرف مبذول کرانا ہے ۔اس دن کے حوالے سے آزاد کشمیر میں تقریبات، سیمیناراورریلیوں کااہتمام کیا گیا ۔مظفرآباد میںکشمیر لبریشن سیل کے زیرا ہتمام مرکزی پریس کلب سے ایک ریلی نکالی گئی ۔سیاسی جماعتوں کے قائدین اورمختلف مذہبی اور سماجی تنظیموں کے نمائندے ریلی سے خطاب کیا ۔ریلی کے شرکا دومیل کے مقام پر شہدا افضل گورو چوک کی طرف بھی مارچ کیا ۔آزادکشمیر ریڈیوپاکستان مظفرآباد کے نمائندے اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے خصوصی پروگرام نشر کیے ۔ دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس ع کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے ترکی میں عمران خان کے مسلہ کشمیر پر بیان کا خیر مقدم کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں