لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہےکہ پاکستان نالائقوں کے حوالے کردیا ہے اور جو عمران خان کو لے کر آئے ہیں وہ آج پچھتا رہے ہیں۔لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ منی بجٹ آرہا ہے جو مہنگائی کا طوفان لا رہا ہے۔(ن) لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان نالائقوں کے حوالے کردیا ہے، عمران خان کی حکومت نے پاکستان کومسائل کی دلدل میں دھکیل دیا، اب جو عمران خان کو لے کر آئے ہیں وہ آج پچھتا رہے ہیں۔خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ سول آمریت کی حکومت سے عوام کی جان جلد چھوٹے گی، یہ نااہل حکمران ہے جو اس وقت بھکاری بنا ہوا ہے، پاکستان کا وزیر اعظم کشکول لے دنیا میں گھوم رہا ہے۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں انصاف اور احتساب کے نام پر انتقام ہورہا ہے جو زیادہ دیر نہیں چلے گا، یہ وقت بدلے اور بہت جلد بدلے گا، ہمارے ہاتھ صاف ہیں، ضمیر مطمئن ہے۔واضح رہےکہ خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو نیب نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں گرفتار کر رکھا ہے اور اس سلسلے میں انہیں لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments