بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون آج اپنی 33 ویں سالگرہ منا رہی ہیں، رنویر سنگھ سے شادی کے بعد یہ ان کی پہلی سالگرہ ہے اور اس موقع پر انہوں نے مداحوں سے کچھ خاص شیئر کرنے کا اعلان کیا ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک کاؤنٹ ڈاؤن شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کچھ بہت زبردست ہونے جارہا ہے، آپ سب سے یہ شیئر کرنے کے لیے مجھ سے انتظار نہیں ہو رہا‘۔اس کاؤنٹ ڈاؤن سے واضح ہوتا ہے کہ جیسے ہی یہ دورانیہ مکمل ہوگا دپیکا اپنے مداحوں سے کچھ زبردست خبر شیئر کرنے والی ہیں۔اب مداحوں کو اس بات کا انتظار ہے کہ یہ خبر دپیکا کی نئی فلم سے متعلق ہے یا اُن کی ذاتی زندگی کے حوالے سے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں دپیکا اور رنویر اٹلی کے خوبصورت ترین مقام ‘لیک کومو’ پر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments