وزیراعظم عمران خان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے ویرات کوہلی اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ بھارت برصغیر کا پہلا ملک ہے، جس نے آسٹریلیا کو اس کی اپنی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دی۔واضح رہے کہ گذشتہ روز آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چوتھا ٹیسٹ بارش کے باعث ڈرا ہونے سے بھارت نے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی تھی۔کپتان ویرات کوہلی کی قیادت میں نہ صرف بھارت نے آسٹریلوی سر زمین پر پہلی سیریز جیتی بلکہ وہ کینگروز کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے والا پہلا ایشیائی ملک بھی بن گیا۔سیریز جیتنے کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ ‘مجھے اس ٹیم کا حصہ ہونے پر اس سے زیادہ فخر کبھی محسوس نہیں ہوا’۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ ‘یہ میری اب تک کی سب سے بڑی کامیابی ہے’۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments