لاہور: وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان صحافی کے سوال پر برہم ہوگئے جس کے بعد صحافیوں نے ان کے رویے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد سے متعلق تعزیتی ریفرنس کے موقع پر فیاض الحسن چوہان نے میڈیا نمائندوں سے بات کی تو صحافی نے سوال کیا ‘سراج الحق کا کہنا ہے کہ مدینہ ریاست کا نعرہ کھوکھلا لگ رہا ہے اور حکومت نے ایک قدم اس طرف نہیں اٹھایا؟۔صحافی کے سوال پر فیاض چوہان ناراض ہوگئے اور کہا کہ قاضی حسین احمد سے متعلق تعزیتی ریفرنس ہے ایسا سوال کرنے پر شرم آنی چاہیے، میڈیا کو شُتر بے مہار (بے لگام، ہر قسم کی پابندی سے آزاد) نہیں ہونا چاہیے اور تمیز ہونی چاہیے کہ کس جگہ کیا بات کرنی ہے۔فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا ایسا سوال نہیں پوچھنا چاہیے جو تضادات کو ہوا دے۔وزیر اطلاعات پنجاب کی جانب سے سوال کا جواب دینے کے بجائے صحافیوں کو برا بھلا کہنے پر صحافیوں نے ان کے رویے کے خلاف احتجاج کیا اور ان سے معافی کا مطالبہ کیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments