کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ٹیم کے کپتان یا کوچ کی تبدیلی سے فرق نہیں پڑے گا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ جنوبی افریقا کی وکٹیں ٹیسٹ کرکٹ کے معیار کی نہیں اور ہمارے پلئیرز کو جنوبی افریقا جیسی وکٹ پر کھیلنے کا تجربہ نہیں، جنوبی افریقا جیسی وکٹیں ہم بناتے تو اب تک رپورٹ ہوچکی ہوتیں۔وسیم اکرم نے کہا کہ ہم سب کو سرفراز کو سپورٹ کرنا چاہیے، سرفراز کے متبادل اگر کوئی کپتان ہے تو بتائیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ کی تبدیلی سے بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا۔جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے ابتدائی دو میچز میں قومی ٹیم کی ناکامی پر سابق کپتان نے کہا کہ جنوبی افریقا میں ہمیشہ پاکستان ٹیم کی یہی صورتحال ہوتی ہے۔وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ملتان میں کرکٹ اکیڈمی کا آغاز کرنے جارہا ہوں جہاں دو تین وکٹیں ایسی بنائیں گے جس کی مٹی بیرون ملک سے لائی جائے گی، اکیڈمی میں فاسٹ بولرزکےساتھ بیٹنگ اوراسپن بولنگ کی بھی جدیدتکنیک سےآگاہی دی جائیگی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments