کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقی ٹیم کے سلیکٹرز نے پاکستان کے خلاف جوہانسبرگ ٹیسٹ کے لیے کپتانی کے فرائض ڈین ایلگر کو سونپ دیے۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران میزبان ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی پر سلو اوور ریٹ کے نتیجے میں ایک میچ کی پابندی عائد کی گئی تھی۔اور اب سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے لیے جنوبی افریقی سلیکٹرز نے نوجوان بلے باز ڈین ایلگر پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے انہیں قیادت کی ذمہ داری سونپ دی۔ڈین ایلگر کو لیڈرشپ کا تجربہ حاصل ہے، وہ جنوبی افریقی انڈر 19 ٹیم کی آفرو ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں بھی قیادت کر چکے ہیں جب کہ انہیں 2017 میں انگلینڈ کے خلاف فاف ڈوپلیسی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش پر ان کی غیرموجودگی میں کپتانی کی ذمہ داری کا بھی تجربہ ہے۔جنوبی افریقی ٹیم کے سلیکشن کنوینئر لنڈا زوندی کا کہنا ہے کہ ڈین ایلگر کی بطور کپتان تعیناتی اس حکمت عملی کا عکاس ہے کہ ہمارے پاس نوجوان قیادت کے لیے بھی کھلاڑی موجود ہیں۔اس سے قبل فاف ڈوپلیسی کی غیر موجودگی میں ایڈن مارکرم اور کوائنٹن ڈی کوک ایک روزہ کرکٹ میچز میں جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“پاکستان کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں ڈین ایلگر جنوبی افریقا کی قیادت کریں گے” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
thats amazing thanks for sharing its awesome and lovely